آخری دنوں میں … دنیا میں بڑا تفرقہ پھیل جائے گا
خدا نے اس آخری زمانہ کے بارہ میں جس میں تمام قومیں ایک ہی مذہب پر جمع کی جائیں گی صرف ایک ہی نشان بیان نہیں فرمایا بلکہ قرآن شریف میں اَور بھی کئی نشان لکھے ہیں۔ منجملہ ان کے ایک یہ کہ … اس کے ذریعہ سے ملاقاتوں کے طریق سہل ہوجائیں گے۔ اور ایک یہ کہ دنیا کے باہمی تعلقات آسان ہوجائیں گے اور ایک دوسرے کو بآسانی خبریں پہنچاسکیں گے۔
(لیکچر لاہور، روحانی خزائن جلد۲۰ صفحہ۱۸۳)
آخری دنوں میں … دنیا میں بڑا تفرقہ پھیل جائے گا… اور جب یہ باتیں کمال کو پہنچ جائیں گی تب خدا آسمان سے اپنی قرنا میں آواز پھونک دے گا یعنی مسیح موعود کے ذریعہ سے جو اس کی قرنا ہے ایک ایسی آواز دنیا کو پہنچائے گا جو اس آواز کے سننے سے سعادت مند لوگ ایک ہی مذہب پر اکٹھے ہوجائیں گے اور تفرقہ دور ہوجائے گا اور مختلف قومیں دنیا کی ایک ہی قوم بن جائیں گی۔
(چشمہ معرفت، روحانی خزائن جلد۲۳ صفحہ۸۳-۸۴)
قدرت سے اپنی ذات کا دیتا ہے حق ثبوت
اس بے نشاں کی چہرہ نمائی یہی تو ہے
جس بات کو کہے کہ کروں گا یہ میں ضرور
ٹلتی نہیں وہ بات خدائی یہی تو ہے
(اشتہار اعلان مطبوعہ ریاض ہند امرتسر ۲۲؍مارچ ۱۸۸۶ء بحوالہ درثمین اردو مع فرہنگ صفحہ ۱۹۴)