مارشل آئی لینڈز کی ایک نیشنل مارکیٹ میں جماعت احمدیہ کا سٹال
12؍دسمبر 2020ء کو گورنمنٹ مارشل آئی لینڈز نے ایک نیشنل مارکیٹ لگائی جس میں مختلف تنظیموں کو اپنی اپنی مصنوعات بیچنے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ مارشل آئی لینڈز کو بھی اس میں شرکت کرنے کا موقع ملا۔
جماعت کی طرف سے کتابوں کا سٹال لگا یا گیا جس میں قرآن کریم کی نمائش بھی شامل تھی۔ اسی طرح کتب حضرت مسیح موعودؑ، جماعت کا مقامی نیوز لیٹر Meram Eo، خانہ کعبہ کا ماڈل اور حضرت مسیح موعودؑ کی تصویر اس نمائش میں شامل تھی۔
مارشل آئی لینڈز کی لجنہ نے بھی اس سٹال میں حصہ لیا اور سٹال میں بیچنے کے لیے بٹر چکن اور چناچاٹ تیار کی۔
اس مارکیٹ کو سینکڑوں لوگ دیکھنے آئے اور جماعت کے سٹال میں خانہ کعبہ کا ماڈل اور قرآن کریم کی نمائش خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔ اسی طرح بہت سے لوگوں کے ساتھ بات کرنے اور ان کے سوالوں کے جواب دینے کا موقع بھی ملا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے 12کتب فروخت ہوئیں جبکہ 164 نیوز لیٹر بھی تقسیم کیے گئے۔ اسی طرح کھانے کی بھی 47 پلیٹیں بھی فروخت ہوئیں۔
نیشنل اخبار اور نیشنل ٹی وی کے نمائندوں نے بھی سٹال کا وزٹ کیا۔
(رپورٹ: ساجد اقبال۔ مربی سلسلہ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)