ارشادِ نبوی
عید الاضحی
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ جب مدینہ تشریف لائے تو اہلِ مدینہ دو دن کھیل کود کے لیے منایا کرتے تھے۔ حضورﷺ نے دریافت فرمایا:ان دو دنوں کی کیا حقیقت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم جاہلیت کے زمانہ میں بھی ان دنوںمیں کھیل کودکیا کرتے تھے۔ آپﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ان کے بدلے دو دن عطا فرمائے ہیں جو ان سے بہتر ہیں۔ ایک عید الاضحی دوسرا عید الفطر۔
(سنن ابی داؤد کتاب الصلوٰۃ باب صلوٰۃ العیدین)