کرکٹ ورلڈ کپ ۲۳ء
کرکٹ ورلڈکپ 2023ء: پوائنٹس ٹیبل
۴۰ میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی صورتحال
- 8نومبر تک اس ورلڈکپ میں شامل تمام ٹیمیں 8،8میچز کھیل چکی ہیں اور سب کا ایک ایک میچ ابھی باقی ہے۔
- بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز جیت کر16پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔
- جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا 12،12پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔
- بھارت ،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ پکی کر چکی ہیں۔
- انگلینڈ،بنگلہ دیش،سری لنکا اور نیدرلینڈز4،4پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب آخری چار پوزیشنز پر ہیں اور یہ ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔
- آخری چار ٹیموں میں سے دو بہتر ٹیمیں(یعنی ساتویں اور آٹھویں نمبر پر آنے والی) پاکستان میں ہونے والی 2025ء کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے کوالیفائی کریں گی جس میں ٹاپ 8 ٹیمیں شامل ہوں گی۔اس طرح انگلینڈ،بنگلہ دیش ،سری لنکا اور نیدرلینڈز کے آخری میچز خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔
- بقیہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ،پاکستان اورافغانستان اس وقت 8،8 پوائنٹس پر ہیں اوران میں سے کوئی ایک ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنا کر میزبان بھارت کاسامنا کرے گی۔
- نیوزی لینڈ کانیٹ رن ریٹ پاکستان اور افغانستان کی بہ نسبت خاصا بہتر ہے۔لہذااگرکیوی ٹیم 9نومبر کو سری لنکا کے خلاف اپنا میچ جیت جاتی ہے تو اس کے ٹاپ فور میں پہنچنے کے زیادہ امکانات ہوں گے۔اس صورت میں پاکستان اور افغانستان کو اپنا آخری میچ بہت بڑے مارجن سے جیتنا پڑے گا تاکہ نیوزیلینڈ کو رن ریٹ کی بنیادپر پیچھے چھوڑ سکیں۔
- نیوزی لینڈ کی سری لنکا سے شکست یا بارش کے باعث بلا نتیجہ میچ کا اختتام ہونے کی صورت میں پاکستان اور افغانستان میں سے جو ٹیم اپنا میچ جیت کر بہتر نیٹ ریٹ پر ہوئی وہ سیمی فائنل کھیلے گی۔
- افغانستان کا آخری میچ جمعہ 10نومبر کو جنوبی افریقہ کے ساتھ احمد آباد میں ہے جبکہ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ انگلینڈ کے خلاف 11نومبر کو کولکتہ میں کھیلے گا۔
(رپورٹ: ن م طاہر)