(۱۵؍دسمبر ۲۰۲۳ء، اسلام آباد، ٹلفورڈ) امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۵؍دسمبر۲۰۲۳ء میں فلسطینیوں کے لیے دعاؤں کی تحریک فرمائی۔ حضورِ انور نے فرمایا:
فلسطینوں کے لیے بھی دعائیں کرتے رہیں۔ ظلم کی انتہا دن بدن ہوتی چلی جا رہی ہے، بلکہ بڑھتی چلی جا رہی ہے۔ اللہ تعالیٰ ظالموں کے پکڑ کے اب سامان کرے اور مظلوم فلسطینوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔ مسلمان ممالک کو بھی عقل اور سمجھ دے کہ ان کی آواز ایک ہو اور وہ مسلمان بھائیوں کے لیے ان کا حق ادا کرنے کےلیے کوشش کرنے والے ہوں۔ (آمین)