ارشادِ نبوی
خلیفہ وقت کی ہر حال میں اطاعت
[حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے] کہا کہ (میرے ساتھی )صحابہ رسول اللہ ﷺ سے اچھی باتوں کے متعلق پوچھا کرتے تھے جبکہ مَیں آپﷺ سے شر کے متعلق پوچھتا تھا۔مَیں نے پوچھا یا رسول اللہؐ!کیا اس خیر کے بعد بھی کوئی شر ہو گا جیسا کہ اس سے پہلے تھا؟ آپﷺ نے فرمایا : ہاں۔مَیں نے کہا کہ اس سے بچنے کا کیا طریق ہے؟…آنحضورﷺ نے فرمایا کہ ا گر تُو اس وقت اللہ کے خلیفہ کو زمین میں دیکھے تو اسے مضبوطی سے پکڑ لینا اگرچہ تیرا جسم نوچ دیا جائے اور تیرا مال چھین لیا جائے۔ اوراگرتُو اُسے (اللہ کے خلیفہ کو) نہ دیکھے تو زمین میں (کہیں) بھاگ جانا خواہ تم اس حال میں مرو کہ تمہیں درخت کی جڑیں چبانی پڑیں۔
(مسند احمد بن حنبل، باقی مسند الانصار، حدیث حذیفۃ بن الیمان عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم22916)