آسٹریلیا (رپورٹس)
سولومن آئی لینڈ میں عید الفطر جوش و خروش سے منائی گئی
مکرم مسعود احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ آسٹریلیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک سولومن آئی لینڈ میں امسال عید الفطر مورخہ ۱۰؍ اپریل بروز بدھ روایتی مذہبی جوش اور جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔ عید کی نماز ملک کے دار الحکومت Honiara میں واقع جماعت احمدیہ کے مشن ہاؤس میں خاکسار نے پڑھائی اور خطبہ دیا۔ خطبہ عید اور اجتماعی دعا کے بعد سب افراد جماعت ایک دوسرے سے گلے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔خوشی کے اس موقع پر بچوں اور بڑوں سب میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔ بعد ازاں تمام احباب کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ کے فضل سے عید کے اس اجتماع میں ۷۰؍کے قریب حاضری تھی جن میں چند ز یر تبلیغ غیر مسلم مہمان بھی شامل ہوئے۔
(رپورٹ: وسیم احمد ظفر۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل)