ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ:عمان کے خلاف اسکاٹ لینڈ کی سات وکٹوں سے شاندار کامیابی
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 20 (گروپ بی)
عمان بمقابلہ اسکاٹ لینڈ
(Scotland vs Oman)
نارتھ ساؤنڈ،انٹیگا
9جون 2024ء
ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کےبیسو یں میچ میں اسکاٹ لینڈ نے عمان کو 7 وکٹ سے شکست دے دی۔یوں اسکاٹ لینڈ نے گروپ بی میں تین میچزکےبعد پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
نارتھ ساؤنڈکے سَروِیوین رچرڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور مقررہ 20 اوورزمیں سات وکٹوں کے نقصان پر 150رنزبنائے۔اسکاٹ لینڈنے ٹارگٹ صرف 13.1اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔اسکاٹ لینڈ کی طرف سے برینڈن مک مولن (Brandon McMullen)نے 31گیندوں پرناقابلِ شکست 61رنزبنائے اور پلیئرآف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔اوپنر جارج مونسی (George Munsey)نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 20گیندوں پر41رنزبنائے جس میں چارچھکے بھی شامل تھے۔
قبل ازیں عمان نے اوپنر پراتک اتھاولے(Pratik Athavale) کے 54 اور ایان خان (Ayaan Khan)کےناٹ آؤٹ 41رنزکی بدولت 150کا اسکور بنایاتھا۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے سفیان شریف نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس ٹورنامنٹ میں عمان کی ٹیم اپنے تینوں میچ ہار چکی ہے اوران کا آخری مقابلہ دفاعی چیمپئن انگلینڈکے ساتھ14جون کوہوگا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)