ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ ۲۰۲۴ء
ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈکپ: میزبان ویسٹ انڈیز نے یوگنڈا کو 134رنز کے بھاری فرق سے ہرادیا
مینزٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024ء
میچ نمبر: 18 (گروپ سی)
ویسٹ انڈیزبمقابلہ یوگنڈا
جارج ٹاؤن۔گیانا
8جون 2024ء
ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں میزبان ویسٹ انڈیز نےاپنے دوسرے میچ میں یوگنڈا کو 134 رنز سے ہرا دیا۔174رنزکے جواب میں یوگنڈاکی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور39بناسکی۔
جارج ٹاؤن کے پرووِیڈنس اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔اوپنرجونسن چارلز(Johnson Charles) نے44 جبکہ آندرے رسل(Andre Russel)نے 30 رنز بنا ئے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
یوگنڈا کی ٹیم 12 اووز میں 39 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین نے 11 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔فاسٹ باؤلر الزاری جوزف نے 6 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
(رپورٹ:ن م طاہر)