سپورٹس بلیٹن
فٹبال:انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے لیسٹرسٹی کوایک کے مقابلے میں تین گول جبکہ ویسٹ ہیم کو۵۔صفرسے شکست دے دی۔دیگر میچز میں آرسنل نے اپسوِچ ٹاؤن کو ۱۔صفر،مانچسٹرسٹی نے لیسٹرسٹی کو۲۔صفراورکرسٹل پیلس نے ساؤتھ ہیمپٹن کو۲۔۱سےہرایا۔رواں سیزن میں مانچسٹریونائیٹڈکی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ جمعرات کووولوز (Wolves)کےہاتھوں ۲۔صفرسےہار کے بعد منگل کے روزمشہورفٹبال کلب مانچسٹریونائیٹڈکوسے بھی صفرکے مقابلے میں دوگول سے شکست کا سامنا کرناپڑا۔اس طرح مانچسٹریونائیٹڈ۱۹؍میچزکھیل کر۲۲؍پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر۱۴ویں نمبرپرہے۔ لیورپول کلب ۴۵؍پوائنٹس کے ساتھ بدستورپہلے جبکہ ناٹنگھم فاریسٹ ایورٹن کے خلاف ۲۔صفرسے کامیابی حاصل کرکے ۳۷؍پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرآگیا۔
کرکٹ: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، سینچوریئن میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔ پہلے بلےبازی کرتے ہوئے پاکستان ٹیم۲۱۱؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ کامران غلام ۵۴؍رنزکےساتھ نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی طرف سے ڈَین پَیٹرسن (Dane Paterson) نے پانچ جبکہ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والےکوربن بوش (Corbin Bosch) نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں میزبان ٹیم اپنی پہلی باری میں ایڈن مارکرم(Aiden Markram) کے ۸۹؍ اور کوربن بوش کے ناٹ آؤٹ ۸۱؍رنز کی بدولت ۳۰۱؍ رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔ پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں ۲۳۷؍رنز بنا کر جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے۱۴۸؍ رنز کا ہدف دیا۔ بیٹنگ کے لیے مشکل پچ پرمیچ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کے ۸؍کھلاڑی ۹۹؍رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کاگیسو رباڈا (Kagiso Rabada)اور مارکو جینسن(Marco Jansen) نے بہترین بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یادگار فتح سے ہمکنار کیا۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (۲۰۲۳۔۲۰۲۵ء) کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا: بارڈرگواسکرٹرافی(BGT) کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ۱۸۴؍رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں۲۔۱؍کی سبقت حاصل کر لی۔ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر ہونے والے میچ کی پہلی اننگزمیں آسٹریلیا نے ۴۷۴؍رنز بنائے جس میں اسٹیون اسمتھ (Steven Smith)کی ۱۴۰؍رنز کی شاندار اننگز شامل تھی۔ جواب میں بھارت نے نیتش کمار ریڈی(Nitish Kumar Reddy) کے۱۱۴؍رنز کی بدولت۳۶۹؍رنز بنائے۔ آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری باری میں ۲۳۴؍رنزبنا کر آؤٹ ہوئی۔ ۳۴۰؍رنز کے مشکل ہدف کے تعاقب میں بھارت نے ۷۹؍اوورزتک مزاحمت دکھائی تاہم آسٹریلوی گیندباز انڈین ٹیم کو۱۵۵؍رنزپرآؤٹ کرکےشاندارفتح حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئے۔ آسٹریلیا کےکپتان پیٹ کمنز (Pat Cummins) میچ میں ۹۰؍رنزبنانے اورچھ وکٹیں حاصل کرنے پر پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔بھارتی کپتان روہت شرمااورمایہ نازبلےباز ویرات کوہلی مسلسل ناکام ہونے کی وجہ سے شدید تنقید کا سامناکررہے ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ روہت شرما اس سیریزکے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دیں گے۔
زمبابوے بمقابلہ افغانستان:بلاوایو میں ہونے والا سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ بغیرکسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔زمبابوے نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں اپناسب سے بڑامجموعی اسکور۵۸۶؍رنزبنایا جس میں شان ولیمز (Sean Williams) کے ۱۵۴، کریگ اروائن (Craig Ervine) کے ۱۰۴؍ اور برائن بینٹ(Brian Bennet) کے ۱۱۰؍رنز شامل تھے۔ جواب میں افغان بلےبازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۶۹۹؍ رنزکا پہاڑجیسااسکور کھڑا کیا۔رحمت شاہ ۲۳۴، حشمت اللہ شاہدی ۲۴۶؍اورافسر زازئی۱۱۳؍رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔کھیل کے اختتام پرمیزبان زمبابوے نے دوسری اننگز میں چاروکٹوں کے نقصان پر۱۴۲؍رنزبنائے۔
(ن م طاہر)
٭…٭…٭