اطلاعات و اعلانات

الفضل انٹرنيشنل کی سبسکرپشن فیس کا اختتام

الفضل ۱۹۱۳ء سے بفضل اللہ تعالیٰ وتوفیقہ دنيا بھر ميں قارئين کی علمی، روحانی اور تربیتی پیاس بجھانے کی توفیق پا رہا ہے۔ الحمدللہ

۲۰۱۹ء ميں حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ نے الفضل انٹرنيشنل کي ويب سائٹ کا افتتاح فرمايا جس کے بعد يہ موقر جریدہ ایک جدّت کے ساتھ آن لائن دستياب ہے۔ اس دوران کچھ عرصہ کے لیے اس پر معمولي سبسکرپشن فیس رکھ دی گئی تھی تاہم اب حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی پُرشفقت منظوری سے آن لائن سبسکرپشن کو ختم کر دیا گیا ہے۔ یعنی دنیا بھر سے قارئین حسبِ سابق الفضل سے بسہولت استفادہ کر سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ العزیز

یاد رہے کہ قارئین کے لیے الفضل کا پرنٹ ایڈیشن خریدنے کی سہولت بدستور موجود ہے۔

قارئین کرام حضورِانور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور ادارہ الفضل سے منسلک تمام احباب کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔ جزاکم اللہ خیرا

(ادارہ روزنامہ الفضل انٹرنيشنل)

متعلقہ مضمون

One Comment

  1. بے حد شکریہ آپ سب کا کہ سبسکرپشن ہٹا دی گئی۔پاکستان والوں کیلئے بہت مشکل ہو گئی تھی۔پہلے ہی ہم وی پی این لگا کر ویب سائٹس کھولتے ہیں۔سمجھ نہیں آتی تھی کہ اب کہاں سے ڈھونڈیں ایسے اعلی مضامین۔
    سبسکرائب کرنے کی میں نے کوشش کی تھی لیکن وہ کرنسی بھی ہماری نہیں تھی اور میرا پاکستانی اکاؤنٹ اسکو سبسکرائب نہیں کر رہا تھا۔
    ہم بہت خوش ہیں۔آپ سب کا دل سے شکریہ۔اس علم کے خزانے کو کبھی ہم سے دور نہ کیجئے گا۔اللہ آپ سب کو جزاۓ خیر دے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button