متفرق شعراء
دنیا میں تجھ سا مَیں نے دیکھا نہیں حسیں
دنیا میں تجھ سا میں نے دیکھا نہیں حسیں
گل ریز تیری صورت دلکش تری جبیں
اک دلربا کی صورت تُو دل میں ہے بسا
اس گھر کا میرے اب تو، تُو ہی تو ہے مکیں
تُو بس رہا ہے دل میں، دھڑکن ہے اب مری
تجھ بن مرا گزارہ ہرگز بھی اب نہیں
سانسوں میں پیار کی جو خوشبو بسی تری
ایماں ہے میرا تُو ہی، تُو ہی تو ہے یقیں
مسرور دل مرا ہے مسحور یوں ہوا
کیسا ہے دلربا تُو کیسا ہے دل نشیں
در پر ترے ہوں آیا، سب حسرتیں لیے
اب تو سکون مجھ کو مل جائے گا یہیں
(طارق بشیر)
مزید پڑھیں: خلافت




