ارشادِ نبوی
تمہاری زبان ہر وقت اللہ کی یاد اور ذکر سے تر رہے
حضرت عبداللہ بن بُسرؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسولؐ! اسلام کے احکام و قوانین تو میرے لیے بہت ہیں، کچھ تھوڑی سی چیزیں مجھے بتا دیجیے جن پر میں (مضبوطی) سے جما رہوں، آپؐ نے فرمایا: لَا يَزَالُ لِسَانُكَ رَطْبًا مِنْ ذِكْرِ اللّٰهِ ۔تمہاری زبان ہر وقت اللہ کی یاد اور ذکر سے تر رہے۔
(سنن ترمذي، كتاب الدعوات عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، باب ما جاءَ فی فضلِ الذّکر حدیث: ۳۳۷۵)
مزید پڑھیں: نمازوں کے ذریعہ گناہوں کا مٹنا




