حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۱۹ تا ۲۵؍جنوری ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۳؍جنوری بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۲۶؍جنوری ۲۰۲۶ء)
٭…۲۴؍جنوری بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم مکرم چودھری نصیر احمد صاحب (آف گھٹیالیاں خورد۔ حال لندن۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور سات مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…آج دوپہر کو نماز ظہر و عصر سے قبل جماعت احمدیہ یوکے کے مربیان سلسلہ کو حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
٭…۲۵؍جنوری بروز اتوار: آج دوپہر کو نماز ظہر و عصر سے قبل مجلس انصار اللہ فرانس کے ممبران کو حضور انور کے ساتھ ایم ٹی اے سٹوڈیوز اسلام آباد میں ملاقات کرنے کا شرف حاصل ہوا۔
اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: نماز: شکریہ و ’معذرت‘اپنے گناہوں کی معافی اور اللہ تعالیٰ کے احسانات پر شکرگزاری




