یورپ (رپورٹس)

فن لینڈ کے شہرکارک کی لائبریری میں مجلس انصار الله کے تحت قرآن کریم کی نمائش کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصاراللہ فن لینڈ کو شہر کارک کی مرکزی لائبریری میں ۲۳؍فروری ۲۰۲۶ءکو ایک ماہ کے لیے قرآن کریم کی نمائش لگانے کی توفیق ملی۔

اس نمائش میں قرآن کریم کے ۳۲؍مختلف زبانوں میں تراجم رکھے گئے۔

اس نمائش کا افتتاح شہر کے میئر جناب Markku Korhonen نے کیا۔ اس موقع پر میئر موصوف اور لائبریری کی ڈائریکٹر نے اس پروگرام کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تقریب میں مبلغ انچارج جماعت احمدیہ فن لینڈ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، صدر مجلس انصاراللہ مکرم وقار جاوید صاحب، قائد تبلیغ مجلس انصارالله فن لینڈ مکرم معصوم احمد صاحب اور ایک خادم مکرم نعمان مسرور احمد صاحب شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ پروگرام کامیاب رہا۔ مقامی اخبارات میں تصویر کے ساتھ نمائش اور جماعت احمدیہ کا تعارف شائع ہوا۔ مقامی فنش سوشل میڈیا اور فیس بک پر بھی اس کی خبر شائع ہوئی۔ الحمدلله

اس نمائش کے ذریعے جماعت احمدیہ کا پیغام اور قرآن کریم کا تعارف عام لوگوں تک بھی پہنچانے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں مزید ایسی کاوشوں کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ:فرخ اسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button