حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

فٹ بال:یوئیفاچیمپئنز لیگ،کوارٹرفائنل مرحلے کے پہلے لَیگ میں جرمن کلب بائرن میونخ نے ہسپانوی کلب ریال میڈرڈکو ایک کے مقابلہ میں دو گول سے شکست دے دی۔کھیل کے پہلے ہاف میں بائرن کی جانب سے Luiz Diazاور Harry Kaneگول کرنے میں کامیاب ہوئےجبکہ ریال میڈرڈکی طرف سے واحدگول Kylian Mbappeنے کیا۔ دیگر مقابلوں میں انگلش کلب آرسنل، پرتگال کے Sportingکلب کے خلاف ایک صفر سےفتحیاب ہوا۔بارسلونا کو ایتھلیٹکو میڈرڈکے ہاتھوں ۲۔صفر سے ہارکا سامناکرناپڑا،اسی طرح پیرس سینٹ جرمین(PSG)نےلیورپول کودو گول سے شکست دی۔

انگلش پریمیئر لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست آرسنل کی ٹیم کو Bournemouth کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست کا سامناکرناپڑا۔برن متھ نے کھیل کے ۱۷وَیں منٹ میں سبقت حاصل کی جسےپہلے ہاف میں ہی آرسنل نے پنلٹی شوٹ پر گول کرکےبرابرکردیا۔بعدازاں برن متھ کی طرف سے Alex Scottنے فیصلہ کن گول کرکے اپنی ٹیم کوفتح دلوادی۔ گذشتہ ہفتے کھیلے گئے دیگر میچز میں مانچسٹرسٹی نے چیلسی کے خلاف ۳۔صفر سے کامیابی حاصل کی،لیورپول نے فلہم کو ۲۔صفر سے ہرایا جبکہ ناٹنگھم فاریسٹ اورآسٹن وِلا کامقابلہ ۱۔۱؍گول سے برابرہوا۔

کرکٹ:انڈین پریمیئرلیگ(IPL) کے رواں سیزن میں راجستھان رائلزکی ٹیم نےاپنے ابتدائی چارمیچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پانچویں میچ میں حیدرآبادکی ٹیم سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بلےبازی کرتے ہوئے ۲۱۶؍رنزبنائے جس کے جواب میں راجستھان کی پوری ٹیم ۱۵۹؍رنزپرڈھیر ہوگئی۔حیدرآبادکی طرف سے آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے Praful Hinge نے اننگزکے پہلے ہی اوورمیں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے میچ کاپانسہ اپنی ٹیم کی طرف پلٹ دیا۔قبل ازیں بنگلوروکے خلاف راجستھان نے ۲۰۲؍رنزکاہدف چاروکٹوں کے نقصان پرپوراکیا جس میں پندرہ سالہ Vaibhav Sooryavanshiنے صرف ۲۶؍گیندوں پر ۷۸؍رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ چینئی سپرکنگزنے اپنے پہلے تین میچز میں شکست کھانےکے بعد چوتھے مقابلہ میں دہلی کے خلاف ۲۳؍رنز سے فتح حاصل کی۔ چینئی کی جانب سے Sanju Samson نے۵۶؍گیندوں پر۱۱۵؍رنزکی ناقابلِ شکست باری کھیلی۔

پاکستان سپرلیگ(PSL) کےکراچی میں کھیلے گئے میچز میں پشاورنےلگاتارچارمیچزجیت لیے۔پیرکےروزملتان سلطانز کےخلاف پشاورنے۱۹۶؍رنزبنائے جس کے جواب میں ملتان کی ٹیم ۱۷۲؍رنزبناسکی۔اسی طرح پشاورزلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو چاروکٹوں جبکہ کراچی کنگزکو ۱۵۹؍رنز کے بڑے فرق سےہرایا۔ کراچی کے خلاف پشاورکی جانب سے Kusal Mendis نے ۵۲؍گیندوں پر ۱۰۹؍اوربابراعظم نے۸۷؍رنزبنائے۔ دیگر میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور کے خلاف ۹؍وکٹوں سے کامیابی حاصل کی جبکہ حیدرآباد کنگزمین سےچھ وکٹوں سے ہارکاسامناکرناپڑا۔حیدرآبادکی ٹیم نے اپنے ابتدائی چارمیچزمیں شکست کھانے کے بعدپانچویں میچ میں کراچی کے خلاف ۱۸۹؍رنزکا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔پی ایس ایل کے رواں سیزن میں راولپنڈی کی ٹیم اپنے پہلے پانچ مقابلوں میں ناکامی کے بعدپوائنٹس ٹیبل پرآخری نمبر پر ہےجبکہ پشاورزلمی چھ میچزمیں گیارہ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ٹینس:فرانس میں ہونے والےمونٹی کارلواوپن میں اٹلی کے Janik Sinnerنے Carlos Alcarazکو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرٹینس کی عالمی درجہ بندی میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔جینک سنر نے ہسپانوی حریف کو۷۔۶؍اور۶۔۳؍سے شکست دی۔

(ن م طاہر)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button