متفرق

اللہ تعالیٰ مسلمان دنیا پر رحم فرمائے

(مسجد مبارک اسلام آباد، ٹلفوڑد، ۱۰؍اپریل ۲۰۲۶ء) سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۱۰؍اپریل ۲۰۲۶ء کے آخر میں حالیہ جنگ کے تناظر میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:ہر ایک کو پتا ہی ہے کہ دنیا کے حالات اور خاص طور پر مسلم دنیا کے حالات کیا ہو رہے ہیں، بہت دعا کی ضرورت ہے۔ جنگ بندی کہنے کو تو ہوئی ہے لیکن یہ دیرپا نظر نہیں آتی بلکہ ابھی سے اس میں دراڑیں پڑنی شروع ہو چکی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طرح لبنان پر حملہ کر کے ایرانیوں کو بھی اشتعال دلائے اور وہ جواب دیں۔ اب تو بعض یورپین لیڈروں نے بھی اس کے اس فعل کی مذمت کی ہے۔ کوئی تو آواز اٹھائی کم از کم۔ اب کچھ نہ کچھ تو اخلاق کا اظہار کیا ہے ان لوگوں نے۔ لیکن یہ یہیں تک رہیں گے، اتنا ہی اخلاق ہے ان میں۔ اس سے زیادہ نہ یہ کوشش کرنا چاہتے ہیں نہ ان میں جرأت ہے اور نہ طاقت ہے۔ بہرحال ہمیں دعا کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مسلمان دنیا پر رحم فرمائے۔

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button