چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۱۱)
۸۶۔ اگر بشنوی قصّۂِ صادقاں
مجنبان سر خود چو مستہزیاں
اگر بشنوی قصۂ صادقاں agar bishnawi qissa-e-saadeqaaN: اگر تو راستبازوں کے حالات سنے If you hear about، If you hear the tale of the wonderful accounts of the truthful ones
مجنباں سرخود چومستہزیاں majumbaN sare khud choo mustahziaaN: تو چاہیے کہ تو اپنا سر ٹھٹھا کرنے والوں کی طرح نہ ہلائے۔ Don’t shake your head like ones who scoff irreverently، Don›t laugh your head off
اگر تُو سچے لوگوں کے حالات سنے تو ان کا مذاق اڑاتے ہوئے سر نہ ہلانا
۸۷۔ تو خود را خردمند فہمیدۂ
مقامات مردان کجا دیدۂ
تو خود را خرد مند فہمیدۂ too khud raa khirad mand fehmeedah›i: توخود کو عقلمند سمجھتا ہے۔ You consider yourself all wise
مقامات مرداں کجا دیدۂ maqaamaat-e-mardaaN kujaa deedah›i: مگر تونے مردان خدا کے مقامات کہاں دیکھے ہیں۔ You have not seen the lofty spiritual status of the righteous
تُو خود کو بڑا عقلمند سمجھتا ہے مگر تو نے اللہ والوں کے روحانیت میں بلند مرتبے کہاں دیکھے ہیں ۔
۸۸۔ غرض اس نے پہنا وہ فرخ لباس
نہ رکھتا تھا مخلوق سے کچھ ہراس
فرخ farrukh: مبارک ، سعید Blessed
مخلوق makhlooq: مخلوق Mankind, creation,populace
ہراس heraas: خوف ، خدشہ Apprehensions
اب ہم گرو جی کی کہانی کی طرف آتے ہیں۔ جب اسے اللہ پاک کی طرف سے وہ مبارک لباس ملا ۔ اسے لوگوں کا کوئی خوف نہ رہا ۔ اسے ڈر نہ تھا کہ اس نئی طرز کے لباس کو دیکھ کر دنیا کیا کہے گی۔
۸۹۔ وہ پھرتا تھا کوچوں میں چولہ کے ساتھ
دکھاتا تھا لوگوں کو قدرت کے ہاتھ
کوچہ koocha: گلی Street
قدرت qudrat: طاقت، قوت Might, power
وہ چولہ پہنے ہوئے گلیوں گلیوں میں چلتا پھرتا رہتا ۔ یہ چولہ دوسروں کے لباسوں سے مختلف ہونے کہ وجہ سے لوگوں کی توجہ کا مرکز بن جاتا اس پر اسلام کی تعلیم درج تھی اس طرح ایک خدا اور اس کی قدرتوں کی تبلیغ کرتا۔
۹۰۔ کوئی دیکھتا جب اسے دور سے
تو ملتی خبر اس کو اس نور سے
نور noor: روشنی Light
کوئی اس کو فاصلے سے بھی دیکھتا تو اللہ تعالیٰ کے نور کے متعلق جان لیتا۔
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: چولہ بابا نانک رحمۃ اللہ علیہ(قسط ۱۰)



