یورپ (رپورٹس)

جرمنی کی مسجد محمود، کاسل میں جلسہ یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

مکرم عبدالقیوم صاحب صدر جماعت کاسل، جرمنی تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ ۱۵؍فروری ۲۰۲۶ء کو جماعت احمدیہ کاسل کو حسب سابق مسجد محمود میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

جلسے کے انعقاد کی بروقت اطلاع تمام مقامی احباب جماعت کو مختلف ذرائع سے دی گئی۔ جلسہ کے آغاز سے پہلے نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں۔ پروگرام کا آغاز مکرم شمشاد احمد قمر صاحب مبلغ سلسلہ و پرنسپل جامعہ احمدیہ جرمنی کی زیر صدارت تلاوت قرآن کریم و ترجمہ اور نظم سے ہوا۔ مکرم ذیشان محمود نعیم باجوہ صاحب مبلغ سلسلہ کاسل نے حاضرین جلسہ کو مہمان خصوصی کا مختصر تعارف کرواتے ہوئے موصوف کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے پیشگوئی مصلح موعود کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اس موعود بیٹے کی ۵۲؍خصوصیات بیان فرمائیں جو آپؓ کی زندگی میں پوری ہوئیں۔ بعد ازاں مہمان خصوصی کے ساتھ سوال و جواب کی نشست بھی منعقد ہوئی۔

اس جلسہ کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے سے زائدتھا جس کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ تمام شاملین کے لیے کھانے کا انتظام کیا گیا۔ اس جلسہ میں ۲۷۷؍احباب جماعت نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ:صفوان احمد ملک۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: بیت السبوح فرانکفرٹ، جرمنی میں زیرتبلیغ ترک احباب کے ساتھ اجتماعی افطاری

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button