یورپ (رپورٹس)

مسجد ناصر، گوتھن برگ، سویڈن کی پچاس سالہ جوبلی کے موقع پر بلڈ ڈونیشن مہم

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مسجد ناصر گوتھن برگ سویڈن کی پچاس سالہ جوبلی کے سلسلے میں ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۶ء کو مسجد میں پہلی مرتبہ عطیہ خون مہم منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ۵۰؍افراد سے خون عطیہ کروانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

مہم کے انتظامات کے لیے متعلقہ بلڈ ڈونیشن ادارے سے رابطہ کیا گیا جس میں ڈاکٹر آمنہ ورک صاحبہ نے معاونت کی۔ مکرم عطاء الملک صاحب اور مکرم ظہیر احمد منصور صاحب نے انتظامی امور سرانجام دیے۔ پوسٹرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے تشہیر کی گئی جبکہ مکرم آغا یحییٰ خان صاحب مبلغ انچارج سویڈن و صدر جوبلی کمیٹی نے خطبات جمعہ میں احباب جماعت کو شرکت کی تحریک کی۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ۵۲؍افراد نے رجسٹریشن کروائی جن میں احباب جماعت کے علاوہ مقامی سویڈش ہمسائے بھی شامل تھے۔ مقررہ روز ادارے کی ٹیم نے مسجد میں مختلف اسٹیشنز قائم کیے جہاں رجسٹریشن اور ضروری طبی ٹیسٹوں کے بعد خون عطیہ کرنے کا انتظام کیا گیا۔ ٹیم نے ملک میں خون کے عطیات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جماعت احمدیہ کی کوششوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

الحمدللہ، اس مہم کے ذریعے ضرورت مند مریضوں کی مدد اور مقامی آبادی سے تعلقات کے فروغ کے ساتھ خدمت انسانیت کے پیغام کو عملی طور پر پیش کرنے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ: رضوان احمد افضل۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: مسلم رائٹرز گلڈ آف نائیجیریا مجلس انصار سلطان القلم MASQ) Nigeria) کی دسویں سالگرہ، تحریری ورکشاپ اور دسویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button