حالاتِ حاضرہ

سپورٹس بلیٹن

ٹینس:سپین کے Carlos Alcarazنے پہلی مرتبہ اے ٹی پی کا ٹائٹل جیت لیا۔ اٹلی کے شہر ٹیورن میں کھیلے گئے فائنل میں انہوں نے عالمی نمبر ایک جرمنی کے Alexander Zverevکو ۶-۲؍اور ۷-۶؍سے شکست دی۔ الکاراز نے دوسرے سیٹ کے ٹائی بریک میں تین سیٹ پوائنٹس بچا کر کامیابی حاصل کی۔ یہ ان کے کیریئر کا تیسواں اور ۲۰۲۶ء سیزن کا چھٹا ٹائیٹل تھا۔

فارمولا ون کارریسنگ:نیدرلینڈز کے میکس ورسٹاپن نے لاس ویگاس گراں پری جیت لیا۔ پچاس چکروں پرمشتمل ریس میں ریڈ بُل کے ورسٹاپن نے ایک گھنٹہ ۲۷؍منٹ ۳۹.۶۲۴؍سیکنڈ میں فاصلہ مکمل کیا۔ McLarenکے لینڈو نورس دوسرے اور آسکر پیاسٹری تیسرے نمبر پر رہے۔ مرسڈیز کے کِمی اینٹونیلی چوتھے نمبر پر رہے۔ قبل ازیں میکسیکو گراں پری میں تیسری پوزیشن حاصل کرکے اطالوی ڈرائیورAndrea Kimi Antonelli نے ڈرائیوزچیمپئن شپ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ وہ ۲۰؍سال کی عمر فارمولاوَن چیمپئن شپ جیتنے والے دنیا کے کم عمرترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

کرکٹ:نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ بغیرکسی نتیجہ کے ختم ہوا۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں میزبان کیوی ٹیم نے ۳۶۸؍رنز بنائے، جس میں Henry Nicholls کے ناقابلِ شکست ۱۷۵؍اور Glenn Phillips کے ۱۱۸؍رنز شامل تھے۔ جواب میں بھارت نے ریکارڈ ۷۲۰؍رنز نو کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کی۔ کے ایل راہول نے ۱۳۶، رشبھ پنت نے ۱۲۸؍اور کپتان شبھمن گل نے ۹۸؍رنز بنائے۔ میچ کے آخری روز بھارت کو جیتنے کے لیے آٹھ وکٹین درکارتھیں،تاہم نیوزی لینڈکے بلےبازوں نے بے جان پچ پرذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر ۲۳۹؍ رنز بنا کر میچ ڈرا کردیا۔

دوسری جانب پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں ۳۲۵؍رنز بنائے، جبکہ سری لنکن ٹیم اپنی پہلی باری میں صرف ۹۸؍رنز بنا سکی۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں ۳۱۶؍رنز بناکرپاکستان کو جیت کے لیے۹۰؍رنز کاآسان ہدف دیا جو میزبان ٹیم نے دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے دو سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز جیتی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے موجودہ مرحلے میں بھی اپنی پہلی سیریز فتح حاصل کی۔

(ن م طاہر)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button