افریقہ (رپورٹس)

جماعت ہائے احمدیہ گیمبیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

مکرم محمود احمد طاہر صاحب نائب امیر و مبلغ انچارج گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ گیمبیا کو ماہ فروری و اوائل ماہ مارچ میں جماعتی تاریخ و روایت کے مطابق ملک بھر کی جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ الحمدللہ۔ جلسوں کا یہ سلسلہ ۲۰؍فروری کو شروع ہوا اور مارچ کے پہلے ہفتے تک جاری رہا۔

اللہ کے فضل سے ملک بھر کی ۱۰۰؍جماعتوں میں یہ جلسے منعقد ہوئے اور کُل ۴۲۹۹؍احباب نے شرکت کی۔ ان جلسوں کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد پیشگوئی مصلح موعود سے متعلقہ حدیث ’یتزوج ویولد لہ‘ پیش کی گئی۔ بعدازاں پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ پڑھے گئے۔ مبلغین کرام اور مختلف علمائے کرام نے درج ذیل عناوین پر تقاریر کیں: یوم مصلح موعود منانے کا مقصد، حضرت مصلح موعودؓ کے کارنامے، حضرت مصلح موعودؓ کی تحریکات، پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق مختلف پہلوؤں کا حضرت مصلح موعودؓ کی ذات میں پورا ہونا اور حضرت مصلح موعودؓ کی پاکیزہ سیرت۔

بعض جماعتوں میں جلسوں کے بعد اجتماعی افطاری کا انتظام بھی کیا گیا تھا اور بعد از نماز مغرب عشائیہ پیش کیا گیا۔

اس سلسلہ میں ملک کے جماعتی ہیڈ کوارٹرکومبو میں موجود مسجد بیت السلام میں جلسہ یوم مصلح موعود مورخہ ۲۰؍فروری بروز جمعۃ المبارک بعداز عصر منعقد ہوا۔ اس جلسہ کی صدارت مکرم بابا ایف تراولے صاحب امیر جماعت احمدیہ گیمبیا نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور ترجمہ سےہوا۔ اس کے بعد تقاریر ہوئیں۔ ان تقاریر میں پیشگوئی مصلح موعود کا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحبؓ کی ذات میں پورا ہونا، حضرت مصلح موعود ؓکی بابرکت تحریکات اور انوار العلوم کا مختصر تعارف شامل تھیں۔ ان تقاریر کے علاوہ یوم مصلح موعود کے حوالے سے ایم ٹی اے کی تیار کردہ ایک ڈاکومنٹری بھی احباب کو دکھائی گئی جس میں شاملین نے بہت دلچسپی لی اور بڑے انہماک سے دیکھی۔

آخر پر مکرم امیر صاحب نے حضرت مصلح موعودؓ کے جماعت کے انتظامی ڈھانچے کے قیام کے حوالے سے کارہائے نمایاں اور یوم مصلح موعود منانےکی ضرورت و اہمیت پر روشنی ڈالی۔ دعا کے ساتھ اس جلسہ کا اختتام ہوا جس کے بعد تمام شاملین کی خدمت میں افطاری پیش کی گئی۔

اس جلسہ کی کل حاضری ۸۶؍رہی۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ ان جلسوں کے دُوررس نتائج پیدا فرمائے اور ہمیں خلافت کے ساتھ جوڑے رکھے۔ آمین

(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: ارفورٹ، جرمنی میں مسجد محمود کا بابرکت افتتاح

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button