حالاتِ حاضرہ

خبرنامہ(اہم عالمی خبروں کا خلاصہ)

٭… لبنان کے صدر Joseph Aoun نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ کسی بھی براہِ راست اعلیٰ سطحی مذاکرات سے پہلے لبنان پر اسرائیلی حملے بند ہونا ضروری ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جنگ بندی ہی دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا پہلا قدم ہونی چاہیے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد آیا کہ لبنان اور اسرائیل کے راہنما آج بات چیت کر سکتے ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو یہ کئی دہائیوں بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان پہلی براہِ راست ملاقات ہوگی۔ اسرائیلی حکام نے بھی ممکنہ مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی پاکستانی وفد کے ہمراہ تہران پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوسرے مرحلے، خطے میں امن و استحکام اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی اور میزبانی کو دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات کی علامت قرار دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دورہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا حصہ ہے۔

٭… پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سفارت کاری اور امریکہ۔ایران مذاکرات پر تبادلۂ  خیال ہوا۔ دونوں راہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکی۔ایرانی مذاکرات کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور خطّے میں امن کے لیے سفارتی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button