ارشادِ نبوی
نمازوں کی حفاظت کرو
حضرت ابوقتادہ بن ربعیؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: میں نے آپ کی امت پر پانچ (وقت کی) نماز فرض کی ہیں اور میری طرف سے یہ وعدہ ہے کہ جو ان کے وقتوں پر ان کی محافظت کرتے ہوئے میرے پاس آئے گا، میں اسے جنت میں داخل کروں گا اور جس نے ان کی محافظت نہیں کی، میرا اس سے کوئی وعدہ نہیں۔(سنن ابو داؤد،كتاب الصلوٰة، حدیث نمبر ۴۳۰)
مزید پڑھیں: آنحضورﷺ کا اندازِ مزاح




