ارشادِ نبوی
والدین کے لیے دعائیں کرو
حضرت ابو اسید الساعدیؓ بیان کرتے ہیں کہ ہم لوگ رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر تھے کہ بنی سلمہ کا ایک شخص حاضر ہوا اور پوچھنے لگا کہ یا رسول اللہؐ! والدین کی وفات کے بعد کوئی ایسی نیکی ہے جو میں ان کے لیے کر سکوں؟ آپﷺ نے فرمایا: ہاں کیوں نہیں۔ تم ان کے لیے دعائیں کرو، ان کے لیے بخشش طلب کرو، انہوں نے جو وعدے کسی سے کر رکھے تھے انہیں پورا کرو۔ ان کے عزیز و اقارب سے اسی طرح صلہ رحمی اور حسن سلوک کرو جس طرح وہ اپنی زندگی میں ان کے ساتھ کیا کرتے تھے اور ان کے دوستوں کے ساتھ عزت و اکرام کے ساتھ پیش آؤ۔
(ابوداؤد کتاب الادب، ابواب النوم، باب فی بر الوالدین حدیث نمبر۵۱۴۲)
مزید پڑھیں: عفوودرگزر




