ارشادِ نبوی
صدق نیکی کی طرف اور نیکی جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے
حضرت عبد اللہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: صدق اختیار کرو یقیناً صدق نیکی کی طرف راہنمائی کرتا ہے اور نیکی جنت کی طرف راہنمائی کرتی ہے۔ ایک آدمی سچ بولتا چلا جاتا ہے اور سچ کے لیے طلب اور کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھا جاتا ہے اور تم جھوٹ سے بچو یقیناً جھوٹ گناہوں کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ آگ کی طرف لے جاتا ہے۔ ایک آدمی جھوٹ کے لیے کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کے نزدیک کذّاب لکھا جاتا ہے۔
(مسلم کتاب البر و الصلۃ و الآداب باب قبح الکذب و حسن الصدق و فضلہ حدیث نمبر۴۷۰۷)
مزید پڑھیں: اللہ تعالیٰ کی مدد جماعت کے ساتھ ہوا کرتی ہے



