آسٹریلیا (رپورٹس)

نیوزی لینڈ میں واقفین نو کا سالانہ نیشنل اجتماع ۲۰۲۶ء

مکرم غیور احمد صاحب مبلغ سلسلہ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ نے ۴؍اپریل ۲۰۲۶ء کو اپنا واقفین نوکا نیشنل اجتماع مسجد بیت المقیت میں منعقد کیا۔ صبح ساڑھے نو بجے واقفین اور ان کے والدین کی آمد اور رجسٹریشن کے بعد اجتماع کا باقاعدہ آغاز افتتاحی تقریب سے ہوا۔ تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعد مکرم محمد یاسین چودھری صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو نے پورے نیوزی لینڈ سے شامل ہونے والے واقفین نو اور واقفات نو اور ان کے والدین کو خوش آمدید کہتے ہوئے اجتماع کے انعقاد کے مقصد کی طرف توجہ دلائی۔

افتتاحی تقریب کے بعد مکرم مستنصر احمد قمر صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’خدمت دین کو ایک فضل الٰہی جانو‘‘ کے موضوع پر تقریر کی جس میں واقفین نو کو اس بات کی طرف توجہ دلائی گئی کہ اپنے وقف کو ایک فضل الٰہی سمجھتے ہوئے اخلاص اور وفاداری سے نبھایا جائے۔

اس کے بعد پریزنٹیشن کا مقابلہ ہوا جس کے لیے واقفین نو اور واقفات نو کو عمر کے لحاظ سے تین گروپس میں تقسیم کیا گیا: ۷ تا ۱۱؍سال، ۱۲تا ۱۵؍سال اور ۱۶؍سال سے زائد۔ اس کے بعد کھانے کا وقفہ ہوا۔

بعد ازاں سوال و جواب کی نشست منعقد کی گئی جس میں مربیان سلسلہ مکرم مستنصر احمد قمر صاحب، مکرم آصف منیر صاحب اور مکرم غیور احمد صاحب نے واقفین نو اور واقفات نو کے سوالات کے جواب دیے۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد واقفین و واقفات نو کا نصاب سےعمر کے مطابق جائزہ لیا گیا۔ اس کے بعد چائے کا وقفہ کیا گیا۔

اختتامی تقریب میں تلاوت اور نظم کے بعد مکرم بشیر احمدخان صاحب نیشنل صدر نے شاملین میں انعامات تقسیم کیے۔ مقابلہ پریزنٹیشن میں اول دوم اور سوم آنے والے نیز باقاعدگی سے خطبہ جمعہ کوئز حل کرنے والے واقفین نو کو انعامات سے نوازا گیا۔ بعد ازاں نیشنل صدر صاحب نے اپنی اختتامی تقریر میں واقفین نو کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور اپنے وقف کو وفا سے نبھانے کی نصیحت کی۔ دعا کے ساتھ یہ اجتماع اپنے اختتام کو پہنچا۔ الحمدللہ

بفضل تعالیٰ ملک کے مختلف حصوں ویلنگٹن، ماسٹرٹن اور ہملٹن سے شرکت کرتے ہوئے ۱۴۷؍واقفین نو اور واقفات نو بشمول ان کے والدین اس اجتماع کا حصہ بنے۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین اجتماع کو حقیقی وقف کی روح عطا فرمائے اور خلافت احمدیہ کے سچے خادم بنائے۔ آمین

(رپورٹ:مبارک احمد خان۔ نمائندہ الفضل)

مزید پڑھیں: براعظم آسٹریلیا میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا بابرکت انعقاد

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button