آسٹریلیا (رپورٹس)

نیوزی لینڈ میں مجلس انصاراللہ کے تحت ایک چیریٹی واکاتھون کا انعقاد

مکرم تصور اقبال صاحب قائد اشاعت تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ نیوزی لینڈ کو مورخہ ۱۱؍اپریل ۲۰۲۶ء کو آکلینڈ کے Barry Curtis Park میں ۱۸ویں سالانہ چیریٹی واکاتھون منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

یہ پروگرام جماعت احمدیہ کی خدمت انسانیت اور فلاحی سرگرمیوں کی ایک اہم روایت کا حصہ ہے۔ گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اس واکاتھون کے ذریعے خطیر رقم جمع کی گئی جو مختلف فلاحی اداروں کی معاونت کے لیے وقف ہے خصوصاً Blind Low Vision NZ (نابینا افراد کے لیے گائیڈ ڈاگز کی فراہمی) اور ہیومینٹی فرسٹ۔

اس واکاتھون کی تیاری گذشتہ سال کے آخر میں شروع کر دی گئی تھی۔ باقاعدہ میٹنگز مکرم یاسین چودھری صاحب صدر مجلس انصاراللہ نیوزی لینڈ کی نگرانی میں منعقد ہوئیں جبکہ عملی قیادت مکرم سلطان سکندر چیمہ صاحب قائد ذہانت و صحت جسمانی نے کی۔

ابتدائی مرحلہ میں آفیشل فارم کی منظوری و طباعت کے بعد انہیں مختلف مجالس میں تقسیم کیا گیا نیز آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔

مورخہ ۱۱؍اپریل کو صبح سویرے ہی پارک میں انتظامات کا آغاز کر دیا گیا۔ تقریباً ساڑھے نو بجے شرکاء جمع ہوئے جنہیں حفاظتی ہدایات مکرم محمد اقبال صاحب نائب صدر اول مجلس انصاراللہ نے دیں۔ پروگرام کا آغاز دعا سے ہوا جو مکرم شفیق الرحمٰن صاحب مبلغ سلسلہ و مبلغ انچارج نیوزی لینڈ نے کروائی۔

اس واکاتھون میں ۱۰۰؍سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں Blind Low Vision NZ کے نمائندگان بھی شامل تھے۔

الحمدللہ اس پروگرام کے ذریعے اب تک ۱۳؍ہزار نیوزی لینڈ ڈالر سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے جبکہ مزید عطیات بھی موصول ہو رہے ہیں۔ واک کے اختتام پر شرکاء کے لیے باربی کیو لنچ کا اہتمام کیا گیا جس سے باہمی روابط کو فروغ ملا۔

اختتامی تقریب میں مکرم یاسین چودھری صاحب نے جمع شدہ رقم کا اعلان کیا جبکہ Blind Low Vision NZ کے نمائندہ نے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام مکرم نیشنل صدر صاحب کی نصائح اور دعا کے ساتھ ہوا۔

قابل ذکر امر یہ ہے کہ اس واکاتھون کی تمام آمدن براہ راست فلاحی اداروں کو دی جاتی ہے جبکہ انتظامی اخراجات جماعت کے افراد خود برداشت کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ ان مساعی کو قبول فرماتے ہوئے آئندہ بھی خدمت خلق کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: مبارک احمد خان۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ ہالینڈ کی ماہ مارچ میں تبلیغی سرگرمیاں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button