داسا زومے، بینن کا ریجنل جلسہ سالانہ ۲۰۲۶ء
اللہ تعالیٰ کے فضل سے بینن کے داسا ریجن میں ۹؍مئی ۲۰۲۶ء کو ریجنل جلسہ سالانہ ’’ذکر الٰہی‘‘ کے مرکزی موضوع پر منعقد کیا گیا۔ جلسہ کا مقام داسا شہر سے ۲۰؍کلومیٹر دور ایک جماعت آپاری میں منتخب کیا گیا۔ جلسہ سے دو مہینہ پہلےصدران جماعت کے ساتھ میٹنگ کی گئی۔ خدام نے جلسہ سے پہلے وقار عمل میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے جلسہ گاہ جو کہ درختوں کے سایہ تلے بنایا گیا تھا اور قدرتی خوبصورتی اپنے اندر رکھتا تھا صاف کیا۔ نیز چونے کے ساتھ تمام درختوں کے تنوں کو رنگا گیا۔ اس کے علاوہ مقام جلسہ کو جھنڈیوں کے ساتھ سجایا گیا۔

جلسہ کے پہلے اجلاس کی صدارت مکرم محمود ناصر ثاقب صاحب مشنری انچار ج بینن نے کی۔ اجلاس کا آغازLama Innossa صاحب نے تلاوت قرآن کریم سے کیا۔ بعدازاں اطفال نے حضرت مسیح موعودؑ کا قصیدہ یا عین فیض اللّٰہ والعرفان پیش کیا۔ مبلغ انچارج صاحب نے افتتاحی تقریر میں اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق پیدا کرنے اور احمدیوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ بعد ازاں Lama Said صاحب مبلغ سلسلہ نے فلفلدے زبان میں ذکر الٰہی کی اہمیت پر تقریر کی۔ اس کے بعد لوکل مشنری Godonou Sikirou صاحب نے دعا کی اہمیت کے موضوع پر فرنچ اور فوں زبان میں تقریر پیش کی۔ اس اجلاس کی آخری تقریر لوکل مشنری Agousoubo Toyibouصاحب کی فرنچ اور فوں زبان میں حضرت مسیح موعودؑ کی آمد پر تھی۔ ان تمام تقاریر کاترجمہ فلفلدے زبان میں بھی ساتھ ساتھ پیش کیا گیا۔

دوسرے اجلاس کی پہلی تقریر خاکسار (ریجنل مشنری داسا) کی ذکر الٰہی کی برکات سے متعلق واقعات کے موضوع پر تھی۔ دوسری تقریر لوکل مشنری یعقوبو احمدو صاحب کی جماعت احمدیہ کے مالی نظام کے متعلق تھی۔ بعد ازاں Lama Bashir صاحب لوکل مشنری نے اسلام میں شادی بیاہ اور وفات کے متعلق احکامات کے موضوع پر اپنی تقریر میں روشنی ڈالی۔ اختتامی تقریر مکرم محمد لقمان بسیرو صاحب امیر جماعت احمدیہ بینن کی تھی۔ تقریر سے پہلے داسا ریجن کے درینہ اور انتہائی مخلص احمدی لاما سلیمان صاحب (جماعت آریبوکوٹو)جو کہ نہ بینا بھی ہیں اور آسو محمد صاحب (جماعت پاپاایبو)کو ان کی خدما ت کے سلسلہ میں یادگاری شیلڈز دی گئیں۔ اختتامی تقریر میں مکرم امیر صاحب نے جلسہ سالانہ کی تاریخ اور اہمیت نیز مقاصد پر روشنی ڈالی اور پھر دعا کروائی۔
جلسہ میں ۲۱؍جماعتوں سے ۳۳۹؍احباب نے شرکت کی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک
(رپورٹ:مبارک احمد منیر۔ ریجنل مربی داسازومے، بینن)
مزید پڑھیں: جماعت ہائے احمدیہ گیمبیا کی ماہ فروری و مارچ ۲۰۲۶ء میں مساعی



