پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں
چیریٹی (charity)کے لیےعادت ڈالو
حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اراکین نیشنل مجلس عاملہ و ریجنل ناظمین اطفال مجلس اطفال الاحمدیہ برطانیہ کی ملاقات میں خدمتِ خلق کے کاموں میں حصہ لینے کے لیے اطفال کی حوصلہ افزائی کرنے کے بارے میں سیکرٹری خدمتِ خلق کی راہنمائی کرتے ہوئے تلقین فرمائی کہ
’’چیریٹی (charity)کے لیےعادت ڈالو کہ غریبوں کی مدد کرنی چاہیے۔ تم جو برگرکھاتے ہو، ایک برگر قربان کرو تو اس کی مطلوبہ رقم لوگوں کو چیریٹی میں دے دیا کرو۔ لوگ بھوکے مر رہے ہیں، سوڈان میں بھوکے مر رہے ہیں، ایتھوپیا میں بھوکے مر رہے ہیں، فلسطین میں بھوکے مر رہے ہیں اور بچے بےچارےآج کل وہاں بڑے بُرے حال میں ہیں اور اسی طرح دنیا کے دوسرے ملکوں میں بھی۔ تو ذراemotionally ان کو اٹھائیں تو پھر وہ بچے، مستحق بچوں کی خدمت کریں گے۔‘‘
(الفضل انٹرنیشنل 15؍فروری 2024ء)
