بھارت کے صوبہ مینگلور کے شہر کرناٹک میں سیمینار کا کامیاب انعقاد
مورخہ ۲۹؍نومبر ۲۰۲۵ء کو بھارت کے صوبہ کرناٹک کے شہر مینگلور میں جماعت احمدیہ کی جانب سے Ravindra Kala Bhavana University College, Hampankatta, Mangalore میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔اس سیمینار میں تقریباً ۱۴۵؍سے زائد طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی جن میں کالج کے پروفیسرز، لیکچرارز اور Ph.D سکالرز شامل تھے۔

اس پروگرام میں مکرم محمد یوسف صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف کرایا جس میں موصوف نے حضرت اقدس مسیح موعودؑ کی آمد اور جماعت احمدیہ کے قیام کا مقصد و مشن اور جماعت کی طرف سے قیام امن اور خدمت انسانیت کے میدان میں کي جانے والی خدمات کا ذکر کیا۔
اس پروگرام میں جماعتی نمائندہ نے اپنی تقریر میں حصول تعلیم کے ذریعہ سے دنیا میں امن کے قیام کے موضوع کے حوالہ سے سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے جو ارشادات فرمائے ہیں وہ حاضرین کی خدمت میں پیش کیے۔ انہوں نے اسلام کے دو بنیادی اصولوں محبت و ہمدردی کی بنیاد پر خدمتِ انسانیت اور تعلیم کی مرکزی اہمیت کو واضح کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اسلام نے مردو عورت دونوں پر علم کا حصول فرض قرار دیا ہے۔

اس پروگرام کے مہمان خصوصی Ravindra Kala Bhavana University College کے پرنسپل تھے جنہوں نے اپنی تقریر میں جماعت احمد یہ مسلمہ کی جانب سے قومی اور بین الاقوامی سطح پر منعقد کيے جانے والے متعدد امن کانفرنسز کا ذکر کیا اور قیام امن و ہم آہنگی کے فروغ کے ليے جماعت کی خدمات کو سراہا۔

اس سیمینار میں ایک ڈاکومنٹری دکھائی گئی جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے قیام امن کے سلسلہ میں ارشادات حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی اپنی آواز میں سنائے گئے اور انڈیا میں جماعت احمدیہ کی طرف سے قیام امن اور خدمت انسانیت کے حوالہ سے کی جانی والی مساعی کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں جو حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔

پروگرام کے اختتام پر کالج کی انتظامیہ کی طرف سے جماعت احمدیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔اس موقع پر کالج کے احاطہ میں جماعت کی طرف سے ایک بک سٹال بھی لگایا گیا جس سے حاضرین مستفید ہوئے۔
علاقہ کے ۱۱؍سے زائد اخبار و رسائل نے اس سیمینار کی خبریں شائع کیں۔ الحمدللہ
اللہ تعالیٰ اس پروگرام کے نیک و دور رس نتائج ظاہر فرمائے۔ آمین
(رپورٹ: شعبہ پریس اینڈ میڈیا بھارت)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: جماعت احمدیہ فن لینڈ کے وفد کا فنش پارلیمنٹ کا دورہ اور رکن پارلیمنٹ سے ملاقات




