بنگلہ دیش کی مختلف جماعتوں میں ماہ ستمبر و اکتوبر میں ’تحریکِ جدید‘ سمینارز کا انعقاد
اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کو ماہ ستمبر و اکتوبر ۲۰۲۶ء کے دوران ملک کی ۴۱؍جماعتوں میں تحریکِ جدید سیمینارز منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اکثر جماعتوں میں مرکزی نمائندگان نے شرکت کی۔
سیمینارز میں تحریکِ جدید کے اغراض و مقاصد، ہماری زندگیوں پر اس کے اثرات، وقفِ جدید کی اہمیت و فوائد اوروراثت کا شریعت کے مطابق تقسیم جیسے موضوعات پر تقاریر ہوئیں۔

مرکزی نمائندگان نے مختلف جماعتوں میں احمدی احباب کے گھروں میں جاکر اُن سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انہیں نماز باجماعت اور مسجد سے تعلق مضبوط کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی۔
ان سیمینارز میں ہزاروں کی تعداد میں احمدی احباب و خواتین نے شرکت کی۔

اللہ تعالیٰ کرے کہ جماعت کے افراد تحریکِ جدید کے اغراض و مقاصد کو سمجھتے ہوئے اس تحریک کے مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔ آمین
(رپورٹ:نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: گورداسپور شہر کے گورنمنٹ کالج میں جماعت احمدیہ کی طرف سے ایک سیمینار کا انعقاد




