کلام حضرت مسیح موعود ؑ

الا! اے کمر بستہ بر افترا

(فارسی منظوم کلام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام)

الا اے کمر بستہ بر افترا

مکُش خویشتن را به ترکِ حیا


اے وہ جس نے افتر اپر کمر باندھ رکھی ہے ( خبر دار ہو جا) اپنے تئیں بے حیا بن کر ہلاک نہ کر


بخاصانِ حق کینہ ات تا کُجا

گہے شرمت آید ز گیہاں خدا


خدا کے خاص بندوں سے کب تک تو دشمنی کرتا رہے گا کبھی تو تجھے اس جہان کے پروردگار سے شرم آنی چاہیے


چو چیزے بود روشن اندر بہی

برو ہر چه بندی بود ابلہی


اگر کوئی چیز اپنی خوبی کی وجہ سے اعلیٰ ہو تو جو بھی اس پر الزام لگائے گا تو بیوقوف ہی کہلائے گا


چو بر نیک گوہر گماں بد بری

بدانند مردم کہ بدگوهری


جب تُو کسی نیک آدمی پر بد گمانی کرے گا تو لوگ سمجھ لیں گے کہ تو خود بداصل ہے


چو گوئی درِّ پاک را پُرغبار

غبارِ دو چشمت شود آشکار


جب تُو روشن موتی کو دھندلا کہے گا تو اس سے تیری آنکھوں کا دھندلا پن ظاہر ہوگا


سخن ہائے پُر خُبث و بے مغز و خام

بود بر خبیثاں نشانے تمام


گندی، بے معنی اور بے ہودہ باتیں خبیثوں کی خباثت کو ہی ظاہر کرتی ہیں


ندانید گفتن سخن جُز دروغ

بر حق ندارد دروغے فروغ


تم سوائے جھوٹ کے اور کچھ کہنا نہیں جانتے مگر سچ کے سامنے جھوٹ فروغ نہیں پاسکتا


نیارید یاد از حق بیچگوں

پسند اوفتادست دنیائے دُوں


تم خدائے بیچگوں کو یاد نہیں کرتے اور یہ ذلیل دنیا تم کو پسند آ گئی ہے


بہ دنیا کسے دل بہ بندد چرا

کہ ناگاہ باید شدن زیں سرا


کوئی اس دنیا سے کیوں دل لگائے جبکہ اچانک ایک دن اس سرائے سے کوچ کرنا ہے


سرانجامِ ایں خانه رنج ست و درد

به پیچش نیایند مردانِ مرد


اس گھر کا انجام رنج و درد ہے۔ مرد لوگ اس کے داؤ میں نہیں آتے


بدیں گِل میالائے دل چُوں خسے

کہ عہدِ بقایش نماند بسے


اس کیچڑ سے کمینوں کی طرح دل کو آلودہ نہ کر کہ اس کے ٹھہرنے کا زمانہ دیر تک نہیں رہتا

(درثمین فارسی مترجم صفحہ ۱۰۱-۱۰۲)

مزید پڑھیں: ہجومِ مشکلات سے نجات حاصل کرنے کا طریق

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button