امریکہ (رپورٹس)

جماعت ہائے ٹورانٹو ویسٹ، کینیڈا کا جلسہ یوم خلافت

مکرم سید سلیم احمد صاحب سیکرٹری تربیت ٹورانٹو ویسٹ امارت تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ٹورانٹو ویسٹ امارت کی جملہ آٹھ جماعتوں کا جلسہ یوم خلافت ۳۰؍مئی ۲۰۲۶ء بروز ہفتہ حال ہی میں مسجد کےليے خریدی جانے والی نئی عمارت میں منعقد ہوا۔ یاد رہے کہ یہ عمارت برائے مسجد، قبل ازیں ایک چرچ ہوا کرتی تھی جسے ٹورانٹو ویسٹ کی امارت نے حال ہی میں مبلغ گیارہ ملین ڈالر میں خرید کر مسجد میں تبدیل کر دیا ہے جس میں اب روزانہ پانچ وقت خدائے واحد کی اذان گونجتی ہے۔ الحمدللہ

۳۰؍مئی کو یہاں جلسہ یوم خلافت کا آغاز تلاوت، نظم اور ان کے انگریزی و اردو تراجم کے ساتھ کیا گیا۔ بعد ازاں مکرم ایاز احمد خان صاحب مبلغ سلسلہ نے ’’تالیف قلوب- احمدیوں اور خلفائے احمدیت کی باہمی محبت‘‘ کے موضوع پر انگریزی و اردو میں تقریر کی۔

مکرم اعزاز خان صاحب کے بعد آخری تقریر مکرم محمد دانیال صاحب مبلغ سلسلہ کی ’’خلافت- انسانیت کےليے راہنمائی‘‘ کے موضوع پر تھی۔ پروگرام کے اختتام پر مغرب و عشاء کی نمازیں جمع کرکے ادا کی گئیں جس کے بعد سب حاضرین میں کھانے کے ڈبے تقسیم کیے گئے۔ حاضری کے لحاظ سے جلسہ میں ۸۳۰؍انصار، خدام، اطفال اور ممبرات لجنہ اماءاللہ و ناصرات نے شرکت کی۔ الحمدللہ

(رپورٹ : ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button