بچوں کا الفضل

کیوں؟

پیارے بچو! آج کے نئے سوال اور اس کے جواب کے ساتھ حاضر ہیں۔ اور آج کا سوال یہ ہے کہ

سورج رات کو غائب کیوں ہوجاتا ہے؟

پیارے بچو! آپ نے ضرور یہ غور کیا ہوگا کہ دن کے وقت تو سورج خوب چمکتا ہے اور پوری دنیا کو روشن کردیتا ہے۔ ہر چیز صاف صاف نظر آتی ہے لیکن جونہی دن ڈھلنے لگتا ہے اور شام کے سائے گہرے ہونے لگتے ہیں تو اندھیراچھاجاتا ہے اور سورج بھی کہیں غائب ہوجاتا ہے۔

تو بچو!رات کے وقت اندھیر اس لیے چھا جاتا ہے کیونکہ زمین سورج کے گرد چکر لگانے کے ساتھ ساتھ گھومتی بھی ہے۔ زمین کے جو حصے گھومتے ہوئے سورج سے دور چلے جاتے ہیں وہ اس کی روشنی سے دور ہوکر اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں اور زمین کے جو حصے سورج کے سامنے ہوتے ہیں وہاں دن ہوتا ہے۔ زمین کو سورج کے گرد چکر مکمل کرنے میں ایک دن اور ایک رات کا عرصہ لگتا ہے۔

بچو!اصل میں زمین کی چوبیس گھنٹے میں ایک بار اپنے محور کے گرد گھومتی ہے، جس سے دن اور رات بنتے ہیں اور سورج کہیں نہیں جاتا، بلکہ زمین کے گھومنے کی وجہ سے وہ ہماری نظروں سے اوجھل ہو جاتا ہے۔

مزے کی بات یہ ہے بچو،کہ زمین کا جو حصہ سورج کے سامنے ہوتا ہے، وہاں دن ہوتا ہے، جبکہ دوسری طرف اندھیرا یا رات ہوتی ہے۔

تو پیارے بچو! خوب اچھے سے سمجھ لیں کہ سورج غائب نہیں ہوتا، بلکہ زمین کا گھومنا ہمیں رات اور دن کا احساس دلاتا ہے۔

بچو!آپ کو آج کا سوال اور اِس کا جواب کیسا لگا؟ اگر آپ کے ذہن میں کوئی بھی سوال ہو تو ہمیں بھجوائیں۔ ان شا ءاللہ ہم آپ کو اُس کا بھی جواب دیں گے۔ آپ کا بھائی۔ نبیل احمد کاشف۔ جرمنی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button