ادبیات

ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر ۲۲۶)

(محمود احمد طلحہ ۔ استاد جامعہ احمدیہ یو کے)

حالت زمانہ

ذکر تھا کہ ہر ایک شخص جو فی زمانہ بڑا بننا چاہتا ہے یا شہرت حاصل کرنا چاہتا ہے وہ اپنی عزّت کے حصول کے ذرائع میں یہ ایک ضروری جزو قرار دیتا ہے کہ سلسلہ حقّہ کے ساتھ کچھ نہ کچھ عداوت کا اظہار کرتا رہے۔

حضرت نے فرمایا: ’’ان لوگوں کی مثال اس پٹھان کی طرح ہے جس کے متعلق رافضی کہا کرتے ہیں کہ اس کو کسی شیعہ نے کہا کہ سُنّی تو وہ ہوتا ہے جو حضرت علیؓ کے ساتھ بمقدار جَو بغض رکھتا ہو تو اس نے جواب دیا کہ الحمدللہ! من بمقدار خربوزہ دارم۔ یہی حال ان لوگوں کا ہے۔ جس کو دیکھو ہمارے ساتھ بڑھ چڑھ کر بغض رکھنے میں فخر کرتا ہے۔ ‘‘ (ملفوظات جلدنہم صفحہ نمبر۸۹، ایڈیشن ۱۹۸۴ء)

تفصیل: اس حصہ ملفوظات میں فارسی کا جو جملہ آیا ہے۔ وہ مع اردو ترجمہ واعرا ب ذیل میں دیاجاتاہے۔

مَنْ بِمِقْدَارِخَرْبُوْزِہْ دَارَمْ

ترجمہ: میں خربوزہ کے برابر رکھتاہوں (ملفوظات میں سیاق وسباق کے مطابق یہ ترجمہ ہوگاکہ میں خربوزہ کے برابر بغض رکھتاہوں)

لغوی بحث: مَنْ(میں) ضمیر شخصی منفصل، اول شخص مفرد بمقْدَار(برابر) خَرْبُوْزہْ(خربوزہ) دَارَمْ (میں رکھتا ہوں) داشتن(رکھنا) مصدرسے مضارع سادہ اول شخص مفرد۔

مزید پڑھیں: ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اور فارسی ادب(قسط نمبر ۲۲۵)

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button