متفرق
ربوہ کا موسم(۱۳تا۱۹؍نومبر۲۰۲۶ء)
۶؍نومبر جمعۃ المبارک کے دن نماز فجر کے وقت کافی ٹھنڈ محسوس ہورہی تھی۔ فضا میں تمام دن سموگ چھائی رہی ،جس سے سورج اس کے پیچھے چھُپ گیا۔ ہفتہ کا دن بھی کچھ اس طرح کا موسم لیے ہوئے تھا۔ اتوار کو صبح کے وقت فضا میں تھوڑی سی دُھند موجود تھی اور خنکی بھی خوب تھی ۔ آسمان صاف ہونے کی وجہ سے دن بھر سورج نکلا رہا جس سے دھوپ پوری طرح چمک رہی تھی جس کی وجہ سے دن کے وقت کافی گرمی ہوگئی دھوپ میں زیادہ دیر بیٹھا نہیں جارہا تھا۔ یہی حال سوموار کو موسم کا تھا ۔منگل ،بدھ اور جمعرات ہر سہ روز صبح کے وقت آسمان صاف تھا،ہلکی دُھند فضا میں موجود تھی ۔ دن بھر سورج چمکتا رہا ۔ موسم میں گرمائش بنی رہی، پھر شام کے وقت خنکی نے اس کی جگہ لے لی ۔اس ہفتے کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سےزیادہ ۲۶؍اور کم سے کم ۱۲؍درجے سینٹی گریڈ رہا۔
(ابو سدید)




