ارشادِ نبوی
دنیا سے بے رغبتی
حضرت سہل بن سعد ساعدی ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا کہ یا رسول اللہؐ! مجھے ایسا عمل بتائیے کہ جب میں وہ کروں تو اللہ تعالیٰ مجھ سے محبت کرے اور لوگ مجھ سے محبت کریں۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دنیا سے بےرغبت ہو جاؤ اللہ تم سے محبت کرے گا اور اس سے جو لوگوں کے ہاتھوں میں ہے بےرغبت ہو جاؤ لوگ تجھ سے محبت کریں گے۔
(ابن ماجہ،کتاب الزھد باب الزھد فی الدنیا، حدیث نمبر ۴۱۰۲)
مزید پڑھیں: نماز باجماعت کی اہمیت



