مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۶؍تا ۱۹؍جولائی ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۸؍جولائی بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ منصورہ شاہدہ صاحبہ اہلیہ مکرم حکیم محمد امین صاحب مرحوم (Farnborough۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…۱۰؍جولائی بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۳؍جولائی ۲۰۲۶ء)

٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔

٭…۱۱؍جولائی بروز ہفتہ:حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرم صفدر حسین عباسی صاحب ابن مکرم مظفر حسین عباسی صاحب مرحوم (کارکن رقیم پریس ۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چار مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…حضور انورنے آج بعد نماز عصر پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات اسی صفحہ پرملاحظہ فرمائیں)

٭…۱۵؍جولائی بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ اقبال احمد صاحبہ اہلیہ مکرم نذیر احمد صاحب مرحوم (لندن) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

اس عرصہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ہمیشہ صبر کا مظاہرہ ہو اور ہمیشہ صبر دکھاتے رہو

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button