متفرق شعراء

جلسہ سالانہ برطانیہ

خدا کا شکر ہے پھر سے بہار آئی ہے

مسیح وقت کی خوشبو فضا میں چھائی ہے

خدا کے نور سے روشن ہے عاشقوں کا ہجوم

چمک رہے ہیں یہ سب جیسے آسماں کے نجوم

لیے ہوئے ہیں سبھی لوگ الفتوں کے چناب

ہر ایک دل میں محبت کے کِھل رہے ہیں گلاب

رہِ وفا میں محبت کے گیت گاتے چلو

ہر اک قدم پہ دیے عشق کے جلاتے چلو

وفا، دعا و محبت کا ہے یہ جمِّ غفیر

ہر ایک دل میں ہے زندہ وفا کا پاک ضمیر

خدا کرے کہ سبھی لوٹیں سرخرو ہو کر

وہ جسم و جان سے آئیں گے باوضو ہو کر

خدا کرے کہ رہے چشمِ شوق روشن تر

میں سجدہ ریز رہوں اور رہے یہ دامن تر

(افضل مرزا۔امریکہ)

مزید پڑھیں: نعتِ رسولِ رحمت ﷺ

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button