لٹویا میں جلسہ یوم خلافت کا بابرکت انعقاد
اللہ تعالیٰ کے خاص فضل وکرم سے جماعت احمدیہ لٹویا کو ۲۷؍مئی ۲۰۲۶ء کو ملک کے دارالحکومت ریگا (Riga) میں واقع مشن ہاؤس میں اپنا جلسہ یوم خلافت منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

خاکسار (صدر جماعت) کی زیرصدارت جلسہ یوم خلافت کا آغاز تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، نظم اور حدیث سے ہوا۔ بعدہٗ ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’۲۷؍مئی-یوم خلافت کا پس منظر‘‘ از مکرم عطاء الصبور خان صاحب نیشنل سیکرٹری وصایا، ’’آج کے انسانی معاشرے میںخلافت اوراس کی اہمیت ‘‘ از مکرم عبدالحئی صاحب جنرل سیکرٹری، ’’خلافت کی اہمیت و برکات‘‘ از مکرم خاقان احمد صائم صاحب نیشنل سیکرٹری تبلیغ اور ’’خلافت کا جاری نظام‘‘ از مکرم فرحان نصیر ملک صاحب نیشنل سیکرٹری وقف نو۔ ان تقاریر کے بعد دو اطفال عزیزم دانیال شاہد اور عزیزم عطاءالنور نے ترانہ پیش کیا جس کے بعد خاکسار نے اپنی تقریر میں کہا کہ امت مسلمہ کی بقا اور ترقیات کا راز نظام خلافت میں ہی پنہاں ہے اور خلافت احمدیہ ہی وہ خلافت راشدہ ہے جس کے زیر سایہ اسلام ترقی کرے گا اور تمام ادیان عالم پر غلبہ حاصل کرے گا۔ ان شاء اللہ تعالیٰ
دعا کے ساتھ یہ بابرکت جلسہ یوم خلافت اپنے اختتام کو پہنچا۔ جلسہ کی کل حاضری ۲۰؍تھی جس میں ۴؍زیرتبلیغ اُزبک مہمانوں کے علاوہ ایک ناصر، ۸؍خدام، ۵؍ممبرات لجنہ اماءاللہ اور ۲؍اطفال شامل تھے۔
جلسہ کے اختتام پر تمام حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔
اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل سے ہمیں برکات خلافت سے بھرپور حصہ عطا فرمائے اور ہم سب کو خلافت احمدیہ کا سچا اور حقیقی سلطان نصیر بننے کی توفیق دے۔ آمین
(رپورٹ:بشارت احمد شاہد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: آئیوری کوسٹ میں ریفریشر کورس برائے بیگمات مبلغین ومعلمین کرام کا انعقاد



