حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات
مورخہ ۲۷ جولائی تا ۲؍اگست ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:
٭…۲۷؍جولائی بروز سوموار: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موجودگی میں آج بعد نماز ظہر و عصر سات نکاحوں کا اعلان ہوا جس کے بعد حضور انور نے ازراہ شفقت دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۴ پرملاحظہ فرمائیں)
٭…۲۹؍جولائی بروز بدھ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ رشیدہ منظور صاحبہ اہلیہ مکرم منظور حسین شاہین صاحب (آف تھورنٹن ہیتھ۔ یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭…۳۱؍جولائی بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۳؍اگست ۲۰۲۶ء)
٭…حضور انور نے آج شام کو اسلام آباد کے مختلف حصوں کا راؤنڈ فرمایا اور اس موقع پر موجود بچوں میں چاکلیٹس تقسیم فرمائیں۔
٭…یکم اگست بروز ہفتہ: حضور انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز نے آج دوپہر بارہ بجے اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ عابدہ پروین صاحبہ اہلیہ مکرم محمد عظیم صاحب (جماعت Solihull برمنگھم۔یوکے) کی نماز جنازہ حاضر اور چھ مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔
٭… حضور انورنے آج بعد نماز ظہر و عصر چار نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔ (تفصیلات صفحہ ۴ پرملاحظہ فرمائیں)
اس عرصہ کے دوران حضورِانور سے دنیا بھر سے جلسہ سالانہ برطانیہ پر تشریف لانے والے وفود نے ملاقاتیں کیں۔ نیز جلسہ میں شامل ہونے والے دیگر احمدی مہمانان کو بھی حضور انور کے ساتھ شرف ملاقات حاصل ہوا۔
اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ
وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا
مزید پڑھیں: ٹال وَرتھ سے حدیقۃ المہدی تک




