یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے بورن ہولم جزیرہ میں ایک عوامی میلہ میں جماعت احمدیہ کی شرکت

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ڈنمارک کو ۱۱تا۱۳؍جون۲۰۲۶ء بورن ہولم جزیرہ پر منعقد ہونے والے ایک عوامی میلہ میں شرکت کی توفیق ملی۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

بورن ہولم، ڈنمارک کے مشرق، سویڈن کے جنوب اور پولینڈ کے شمال میں بالٹک سی میں واقع ایک جزیرہ ہے۔ یہ جزیرہ موسم سرما میں اپنی قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد کا مرکز بنا رہتا ہے۔

اس جزیرہ پر منعقد ہونے والایہ عوامی میلہ اپنی نوعیت میں منفرد ہے جہاں ڈنمارک کی ساری سیاسی جماعتیں اور دیگر تنظیمیں اپنے اپنے سٹالز لگاتی ہیں اور عوامی مسائل پر مختلف ڈسکشن پروگرام رکھے جاتے ہیں جو نیشنل ٹی وی پر براہ راست پیش کیے جاتے ہیں۔ اس موقع پر عوام الناس بآسانی وزیراعظم سے لے کر کسی بھی سیاسی لیڈر سے مل سکتے ہیں۔ یہ میلہ نہ صرف سیاست دانوں کے لیے ایک نیٹ ورکنگ کا نہایت مؤثر مقام ہے بلکہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراداور صحافی بھی اس میں شامل ہوتے ہیں۔

امسال جماعت احمدیہ ڈنمارک کےتین ممبران نے اس میلے میں تین دن میں قریباً سات ہزار جماعتی تعارف پر مبنی فلائرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر احباب جماعت نے ’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘ اور ’مسلمز فار پیس‘ کی ٹی شرٹس پہنی ہوئی تھیں جسے دیکھ کر لوگ بڑی خوشی کا اظہار کرتےرہے۔

الحمدللہ، اس عوامی میلہ میں شامل ہونے سے اعلیٰ سطح پر لوگوں تک حقیقی اسلام کا پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔

(رپورٹ:اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: سویڈن کے شمالی شہروں کے سرمائی بازاروں میں تبلیغی سرگرمیاں

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button