خطبہ جمعہ بطرز سوال و جواب
جمعہ کے دن کی برکات
امیر المومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نےخطبہ جمعہ ۲۱؍نومبر۲۰۰۳ء میں فرمایا: ’’دیکھیں جمعہ کی کس قدر برکات ہیں۔ایک تو اس کو بہترین دن قرار دیا گیا ہے۔ اب کون نہیں چاہتا کہ اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک جو بہترین دن ہے اس سے فائدہ نہ اٹھائے،اس کی برکات نہ سمیٹے… اس دن کو پا کر ہمیں اور زیادہ عبادت کرنی چاہئے، اللہ تعالیٰ کی خشیت ا ختیار کرنی چاہئے۔ ‘‘(مرسلہ: مبشر احمد ظفر۔ لندن)




