کلام حضرت مصلح موعود ؓ
محمدؐپر ہماری جاں فدا ہے

(منظوم کلام حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ )
محمدؐ پر ہماری جاں فدا ہے
کہ وہ کُوئے صنم کا رہنما ہے
مرا دل اُس نے روشن کردیا ہے
اندھیرے گھر کا میرے وہ دیا ہے
خبر لے اے مسیحا دردِ دل کی
ترے بیماری کا دم گھٹ رہا ہے
بھنور میں پھنس رہی ہے کشتیٔ دیں
تلاطم بحرِ ہستی میں بپا ہے
سروں پر چھا رہا ہے ابرِ ظلمت
اُسی سے جنگ ہے جو ناخدا ہے
خدایا اِک نظر اس تفتہ دل پر
کہ یہ بھی تیرے در کا اِک گدا ہے
(بدر جلد ۷، ۶؍فروری ۱۹۰۸ء)
مزید پڑھیں: اے محمدؐ! اے حبیبِ کردگار!




