گیمبیاکے ریجن فونی میں ریجنل اجتماع مجلس انصاراللہ ۲۰۲۶ء
مکرم ابراہیم باہ صاحب ایریا مشنری فونی ایریا، گیمبیا تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے گیمبیا کے فونی ریجن کو اپنا ریجنل اجتماع انصار اللہ مورخہ ۵؍جولائی ۲۰۲۶ء کو منعقد کرنے کی توفیق ملی۔الحمدللہ۔

اجتماع کی صدارت مکرم با ساہو صاحب نے کی۔ تلاوت قرآن کریم، عہد اور قصیدہ کے بعد مکرم عبداللہ باہ صاحب ریجنل ناظم انصار اللہ فونی نے افتتاحی تقریر میں تمام شاملین کو خوش آمدید کہا اور جماعتی پروگراموں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں درج ذیل دو تقاریر ہوئیں: ’’بچوں کو اسلام احمدیت کی خاطر وقف کرنے کی اہمیت‘‘ از مکرم ابراہیم سیسے ریجنل صدر جماعت فونی اور ’’ایک ناصر کا مثالی کردار‘‘ از مکرم موسٰی کجیرا صاحب۔
اس کے بعد مجلس سوال وجواب ہوئی جس میں مکرم موسیٰ کجیرا صاحب نے انصار کے سوالات کے جواب دیے۔
نماز ظہر و عصر کے بعد خاکسار (ایریا مشنری فونی) نے اجتماع کی اختتامی تقریر میں انصاراللہ کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ آخر پر ناظم صاحب انصاراللہ نے اختتامی دعا کروائی۔ دعا کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔ اس اجتماع کی کل حاضری ۳۳ رہی۔ الحمد للہ
(رپورٹ: مسعود احمد طاہر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)




