متفرق شعراء
اے محمدؐ میری عبا تو ہے

پیشواؤں کا پیشوا تُو ہے
میرے جیسوں کا ناخدا تُو ہے
دونوں عالم پہ ہے کرم تیرا
سارے نبیوں میں مصطفیٰ تو ہے
نورِ کامل کا عکسِ کامل ہے
سارے عالم کا مدعا تو ہے
زندگی تیرے نقشِ پا میں ہے
صاحبِ بخشش و عطاء تو ہے
کوئی تجھ سا نہیں حسین و جمیل
آئینہ تو ہے مہ لِقاء تو ہے
عشقِ باری میں تجھ کو ڈھالا گیا
راستہ تو ہے، راہنما تو ہے
ڈھانپ لینا مجھے شفاعت میں
اے محمدؐ میری عبا تو ہے
(افضل مرزا۔ امریکہ)
مزید پڑھیں: ہدیۂ نعت بحضور سرور کائنات ﷺ




