اطلاعات واعلانات
نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں
درخواست دعا
عبدالنور صاحب مبلغ سلسلہ ماں ریجن آئیوری کوسٹ و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے والد محترم عبدالشکور صاحب آف راولپنڈی، پاکستان حال مقیم سڈنی، آسٹریلیا کی مورخہ ۲۷؍اگست کو آسٹریلیا میں اینجوگرافی کی گئی تھی جس دوران معلوم ہوا تھا کہ دل کی ایک شریان مکمل بند ہے، جبکہ دوسری بھی کافی حد تک بند ہوچکی ہے۔ ڈاکٹرز نے فوری طور پر دو سٹینٹ ڈالے تھے۔ الحمدللہ، والد محترم کی طبیعت ٹھیک ہے اور ہسپتال سے ڈسچارج بھی کیا جا چکا ہے۔ گذشتہ سال بھی ہارٹ اٹیک کی وجہ سےراولپنڈی کے ملٹری ہسپتال میں ڈاکٹرز نے اینجوپلاسٹی کے بعد ایک سٹینٹ ڈالا تھا۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ والد محترم کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، نیز آئندہ بھی ہر قسم کی پیچیدگی اور پریشانی سے بچا ئے رکھے اور صحت و سلامتی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے اور دین و دنیا کے اعلیٰ حسنات عطا فرمائے۔ آمین
اعلانات ولادت
٭… رمیزہ نصیر احمد صاحبہ، ہائیڈل برگ، جرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے خاکسار کو۱۹؍جولائی کو اولاد کی نعمت سے نوازا ہے۔ الحمدللہ
حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نو مولود کا نام ’’رانا یوسف احمد‘‘ تجویز فرمایا ہے نیز وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی قبول فرمایا ہے۔
نومولود کے والد رانا گلفام احمد صاحب آف جرمنی، دادا رانا مظفر احمد صاحب اور نانا مکرم نصیر احمد شاہد صاحب مبلغ سلسلہ فرانس ہیں۔
٭… طارق فاروق صاحب آف جماعت احمدیہ ہالینڈ لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے خاکسار اور اہلیہ بینش نگار صاحبہ کو پہلی اولاد کے طور پر مورخہ ۱۳؍اگست ۲۰۲۶ء بروز جمعرات، بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ نومولود کے دادا مبارک احمد صاحب آف راولپنڈی، پاکستان حال مقیم ہالینڈجبکہ نانا عبدالمجيد صاحب ہیں۔
نومولود کا نام حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت ’’مسرور احمد‘‘ تجویز فرمایا ہے اور وقف نو کی بابرکت تحریک میں بھی قبول فرمایا ہے۔
نومولود کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ خاکسار کے پڑدادا چودھری امیر الدین صاحب کے ذریعہ ہوا جنہوں نے ۱۹۳۰ء میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کے ہاتھ پر بیعت کرنے کی سعادت پائی۔
احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام نومولودگان کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر، نیک و صالح زندگی اور دین و دنیا کی حسنات سے نوازے، انہیں خادم دین، خلافت کا سلطانِ نصیر اور والدین کے لیے قرۃ العین بننے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین




