مصروفیات حضور انور

حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ ۳۱؍اگست تا ۶؍ستمبر ۲۰۲۶ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میں سے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…۴؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد یوکے ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔ (خلاصہ خطبہ جمعہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۷؍ستمبر ۲۰۲۶ء)

٭…۵؍ستمبر بروز ہفتہ: حضور انور نے آج جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۶ء کے دوسرے روز دوپہر ساڑھے گیارہ بجے کے قریب مستورات کے اجلاس سے ایوان مسرور، اسلام آباد سے خطاب فرمایا۔ دعا کے بعد لجنہ اماء اللہ و ناصرات الاحمدیہ جرمنی نے اجتماعی طور پر مختلف زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔ (خلاصہ خطاب حضور انور کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۶ء)

٭…۶؍ستمبر بروز اتوار: حضور انور نے آج دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب جلسہ سالانہ جرمنی ۲۰۲۶ء کا اختتامی خطاب ایوان مسرور، اسلام آباد سے فرمایا۔ دعا کے بعد احباب جماعت احمدیہ جرمنی نے اجتماعی طور پر مختلف زبانوں میں اپنے پیارے امام سے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے ترانے پڑھے۔ (خلاصہ خطاب حضور انور کے لیے ملاحظہ فرمائیں الفضل انٹرنیشنل ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۶ء)

اس ہفتہ کے دوران حضورِانور نے متعدد دفتری و ذاتی ملاقاتیں فرمائیں۔ دفتری ملاقات کی سعادت پانے والے احباب نے اپنے پیارے امام سے متفرق امور کی بابت ہدایات اور راہنمائی حاصل کرنے کی توفیق پائی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

مزید پڑھیں: ’’قرآن کریم جواہرات کی تھیلی ہے‘‘

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button