اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

درخواست دعا

غزالہ خرم صاحبہ آف جماعت ورسبرگ، جرمنی درخواست دعا کرتی ہیں کہ خاکسار کے میاں خرم شہزاد صدیقی صاحب کچھ عرصہ سے پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہیں۔ ابھی تشخیص جاری ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد کامل شفا یابی عطا فرمائے اور بیماری کے تمام بد اثرات سے محفوظ رکھے۔آمین

سانحہ ارتحال

وسیم احمد ظفر صاحب مبلغ انچارج و نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل تحریر کرتے ہیں کہ شکیلہ غیور صاحبہ حال برازیل اطلاع دیتی ہیں کہ ان کے والد الحاج ڈاکٹر عبدالحکیم بہادر شاہ خیل ولد عبد الوکیل خان صاحب مورخہ ۲۱؍اگست کو چند دن کی بیماری کے بعد کیلیفورنیا، امریکہ میں ۷۶؍برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ آپ کی نماز جنازہ سیّد عبد اللہ شاہ صاحب مبلغ سلسلہ نے پڑھائی اور تدفین کے بعد دعا کرائی۔

مرحوم ۱۹۵۰ء میں افغانستان کے صوبہ پروان کے علاقے بگرام میں پیدا ہوئے۔ کابل میڈیکل یونیورسٹی میں تعلیم مکمل کر کے کابل کے میوند ہسپتال میں کام کرتے رہے۔ ۲۰۲۱ء میں افغانستان کے حالات خراب ہونے کے بعد امریکہ شفٹ ہوگئے۔ آپ اپنے علاقہ میں صدر جماعت کی خدمت بھی بجا لاتے رہے۔ بہت مخلص، ہمدرد اور لوگوں کی مدد کرنے والے بزرگ تھے۔ پسماندگان میں ان کی اہلیہ، ایک بیٹا اور آٹھ بیٹیاں شامل ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم سے مغفرت کا سلوک فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سب لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button